MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانیو کمر کس لو۔۔۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16جون سے اتنا بڑا اضافہ متوقع کہ آپ پچھلی قیمتیں بھول جائیں گے

0 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 23؍ اور 55؍ روپے کا مزید اضافہ کرنا ہوگا۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے

- Advertisement -

دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو مرتبہ 30؍ روپے کا اضافہ کرنے کے بعد، توقع ہے کہ حکومت نئے مالی کے آغاز سے قبل تیل پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دے گی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کے تناظر میں پٹرول پر سبسڈی 23؍ روپے جبکہ ڈیزل پر 55؍ روپے ہے۔قیمتوں کا حتمی تعین آئندہ ہفتے اوگرا کرے گا اور اپنی سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.