MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عائشہ عمرکا اپنے 8 برس پرانے رشتے سے متعلق بڑا انکشاف

0 178

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے 8 برس پرانے رشتے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کے ساتھ میری بات پکی ہوئی تھی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا۔عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری تقریباً بات پکی ہو چکی تھی، ہم فیملی کی طرح تھے، اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے مجھے بہت وقت لگا کیونکہ مجھے لگا کہ شاید وہ ٹھیک ہو جائے گا، میرے پیار سے وہ بدل جائے گا، لیکن جب ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تو میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، میں نے بلآخر یہ رشتہ ختم کردیا۔انہوں نے بتایا کہ میں کسی طرح اس رشتے سے نکلنے میں کامیاب تو ہوئی لیکن مجھے اس کا آج بھی صدمہ ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.