اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں ہوں ،وہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی
لاہور(مسائل نیوز) فاسٹ بولروہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی۔ایک انٹرویومیں فاسٹ بولروہاب ریاض نے کہا کہ میں برطانیہ گیا ہی نہیں توڈی پورٹ کیسے ہوگیا، لاہور میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں۔
- Advertisement -
وہاب ریاض نے کہا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے۔ اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کے لئے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس کے لئے ٹریننگ کررہا ہوں کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے اس پرپورا اتروں۔
[…] ہوئی ہے نیویارک اسٹرائیکرز کے مایہ ناز پاکستانی باولر وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین باولرز کے لیے […]
[…] آباد (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں کھیلوں کی وزارت دئیے جانے […]