MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ کے صارفین کو ہزاروں روپے گیس کے بل عوام دشمنی کے مترادف ہیں، پشتونخوا میپ

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اضافی چارجز کو بلوں میں شامل کرنے کے عوام دشمن اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گیس سرچارج کی مد میں بلوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ کرنا عدالتی توہین کے مرتکب اقدام ہے جس کا عدالت کو فوری نوٹس لینا چاہیے کیونکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس عوام دشمن ، غریب دشمن اقدام کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورہی ہے ، شدید مہنگائی ، غربت میں گیس سرچارج کی مد میں فی گھرانے سے ہزاروں روپے بٹورنے کامقصد کروڑوں روپے کمانا ہے لیکن ان کروڑوں روپے سے عوام کو کوئی سہولت نہیں دینا کوئٹہ سمیت جن اضلاع میں گیس موجود ہیں گزشتہ سال ستمبر سے لیکر اب مارچ تک یعنی سردی کے تین چار مہینوں میں عوام کو گیس میسر نہیں رہی عوام ہر علاقے میں احتجاجا سراپا تھے اورسوئی سدرن گیس کمپنی صرف طفل تسلیوں سے کام لیتی رہی بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس ، بجلی سمیت یوٹیلٹی بلز کی بھاری بھرکم ادائیگیاں عوام کے بس میں نہیں رہی آئے روز ان کی قیمتوں میں اضافے ، نئے نئے ٹیکسز، چارجز لگانے کا مقصد غریب عوام کو گیس ، بجلی کی سہولیات سے محروم کرنا ہے ،مہنگائی نے پہلے ہی غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے عام شہری گھر کا راشن تک نہیں لے سکتا اس قسم کے سرچارجز لگانے ، اضافی ہزاروں روپے فی گھرانہ وصول کرنے سے ان کے مشکلات میں مزید اضافہ کرنا ہے ۔ حالانکہ عدالت عالیہ کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو واضح احکامات دیئے گئے تھے کہ بلوں میں اضافی چارجز شامل نہ کیئے جائے لیکن اس کے باوجودہر ماہ بلوں میں اضافی چارجز لگائے جارہے ہیں بیا ن مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی فی الفور ان اضافی چارجز کو بلوں سے نکال باہر کریں اور اس قسم کے عوام دشمن اقدامات سے گریز کرے ، پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے عوام کی تائید وحمایت کے ساتھ ایک بار پھر سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوگی ۔ بیان میں عدالت عالیہ سے بھی درخواست کی گئی ہے وہ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کے مرتکب اقدام میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کرے اس قسم کے اقدامات کا مقصد قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.