سپریم کورٹ آف پاکستان کا آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری
اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری کردیا ، ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف ہے، آئینی شرائط کے بغیر صدر اور گورنرز آرڈیننس جاری نہیں کرسکتے، آرڈیننس کے ذریعے طویل مدتی حقوق اور ذمہ داری دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
- Advertisement -
اے آروائی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق تاریخی فیصلہ جاری کیا ہے، سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 30 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف ہے، آئینی شرائط کے بغیر صدر اور گورنرز آرڈیننس جاری نہیں کرسکتے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس کی مدت کچھ عرصے کیلئے ہوتی ہے، آرڈیننس کے ذریعے طویل مدتی حقوق اور ذمہ داری دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ آرڈیننس جاری کرنے کا طریقہ کار آئین میں دیا گیا ہے، آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر […]
[…] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کے دوران […]
[…] آباد (مسائل نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھٹی کو حلقہ این اے 91 سے […]
[…] آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم […]
[…] آباد (مسائل نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر ان کے […]