MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ کیے جانے کا امکان

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ سے ہوں گے، مذاکرات میں نویں اقتصادی جائزہ پربات چیت ہوگی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان سے آئی ایم ایف کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول پر لیوی 31 دسمبر تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ بھی ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ ہو سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.