MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

توازن دولت نہ ھو تو ۔۔۔۔!!

0 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: جاوید صدیقی

- Advertisement -

اسلامی جمہوریہ پاکستان اس چند ایک بدقسمت ممالک میں سر فہرست ھے جہاں سب سے زیادہ عدم توازن دولت پایا جاتا ھے جہاں اسلام اور دین محمدی ﷺ کے نعرے دعوے وعدے جلسے جلوس اجلاس میٹنگ مشاورت بیانات خطبات تقاریر اور مکالاجات پر مکالاجات کالمز و رپورٹس تو بہت زیادہ بنائی جاتی ھیں مگر جب توازن دولت کو عملی جامع پہنانے اور عملی اقدامات کرنے کی باری آتی ھے تو یہ سب کے سب بھاپ بن کر ہوا میں اڑ جاتے ھیں۔ یقیناً غربت جب بڑھ جاتی ھے تو انقلاب کی صورت اختیار کرلیتی ھے وگرنہ مجرموں کی افزائش ھونا شروع ھوجاتی ھے۔ ھمارے دین اسلام نے ایک بہترین معاشرہ اور بہترین ریاست کیلئے چند فارمولے پیش کئے ھیں جنکی تعمیل کیلئے سختی احکامات ھیں نہ کرنے پر گناہ کبیرہ قرار دیا ھے ان میں زکواة و عشر، خیرات، صدقہ اور فطرہ شامل ھیں۔ یہ تمام تر مالی امور کہلاتے ھیں انکی ترتیب اور تقسیم کار کی وضاحت اور عمل بھی دین محمدی ﷺ نے پیش کی ھے۔ اگر پاکستان کے تمام کے تمام صاحب دولت و صاحب استطاعت لوگ صرف اپنی ڈھائی فیصد زکواة ہی نکال کر مستحقین کو ادا کریں تو نوے فیصد غربت کا خاتمہ اسی وقت ممکن ھوجائیگا پھر فطرہ کو جمع کرلیں تو ایک بھی مستحق نہ رھے گا اور اگر صدقہ و خیرات کو جمع کیا جائے تو یہ بھاری رقم اپنے دیگر پڑوسی مسلمانوں میں مستحقین و غریب و غربا میں تقسیم کی جاسکتی ھیں۔ آج بھی اللہ نے پاکستانیوں کو اپنی دولت اور خزانوں سے مستفید کیا ھوا ھے مگر افسوس ان بد بختوں نے اللہ کی نعمتوں کو اپنے عیش و عشرت اور تعائش لذت سے باہر اللہ کے مستحق اور غریب و غربا بندوں کی جانب دیکھتے ہی نہیں۔ اس بگڑتے معاشرے اور حالات کے ہر وہ شخص براہ راست ذمہدار ھے جس کو اللہ نے صاحبِ دولت و صاحبِ استطاعت بنایا اور ہر وہ شخص بھی براہ راست ذمہدار ھے جس کو حکومتی سطح پر بااختیار تقسیم دولت بنایا مگر ان سب نے اللہ کے احکامات کو فراموش کرکے ابلیس و شیطان کی اطاعت گزاری میں ہر وہ قدم اٹھائے جس پر انسانیت شرما جائے۔ نظام کوئی سا بھی ھو جب تک تقسیم دولت اور عدل و انصاف متوازن و شفاف نہ بنایا جائیگا تب تک نہ ملک ترقی کرسکے گا نہ عوام خوشحال ھوسکے گی پھر دنیا بھی تسلیم کرتی ھے کہ بہترین ریاست ھو یا بہترین معاشرہ یہ سب نظام اسلام کے بغیر ممکن نہیں سچی بات تو یہ ھے کہ اس پر لکھنے سے ہاتھ نہیں رک رھا مگر اشاعتی پیپرز کی مجبوری کو محسوس کرتے ھوئے اپنی تحریر یہیں چھوڑے جاتا ھوں اس دعا کیساتھ اللہ میرے پیارے وطن میں توازن کیساتھ تقسیم دولت کا نظام مروج کردے جس طرح تونے قرآن میں ھمیں سیکھایا ھے زکواة و عشر صدقہ خیرات و فطرہ کی ادائیگی کا طریقہ اور باز فرمایا پروفیشنل بھکاریوں کو دینے سے اللہ ھم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے آمین یا رب اللعالمین۔۔۔۔۔!!

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.