MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو گرفتار کرنےکا فیصلہ

1 679

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) آئی جی پولیس اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، پارٹی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کی گرفتاری کے قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کریں گے۔یہ وارنٹ کمیشن اور اس کے چیف کی توہین کے کیس میں گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے تھے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے پولیس چیف کو وارنٹس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔یہ وارنٹ عمران خان کی بنی گالا کی رہائش گاہ پر پہنچایا جائے گا اور اگر وہ وہاں نہ ملے تو اسے لاہور پہنچایا جائے گا۔ دیگر دو افراد کے وارنٹس بھی ان کے رہائشی پتے پر دیے جائیں گے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اپنے بیانات میں کمیشن کے گرفتاری کے حوالے سے اختیارات کو چیلنج کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو یہ کہا جارہا ہے کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.