MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر کے بعد اب خضدار میں تحریک شروع کریں گے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

0 267

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ گوادر کے بعد اب خضدار میں تحریک شروع کریں گے ہماری تحریک کی وجہ سے بلوچستان میں تین سو چیک پوسٹیں ختم کی گئی، دس لاکھ سے زیادہ لوگ کوئٹہ میں جمع کریں گے، جہاں ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہوگا کہ ایف سی کو بلوچستان سے نکالا جائے، یہ لوگ بلوچستان کے لوگوں کی تذلیل کررہے ہیں

- Advertisement -

نہ صرف اس پر بس ہے بلکہ انہوں نے حیات بلوچ اور بی بی زینب کو شہید کیاگیا اور پھر کہاگیاکہ غلطی ہوگی، ان کے نزدیک تو بلوچستان کے آٹھ سالہ بچے بھی دھشت گرد ہوتے ہیں کیونکہ بلوچستان کے آٹھ سالہ بچے کو بھی دہشت کہہ کر فورس نے شہید کیا۔ غریب صوبے کا سالانہ ستر ارب روپے صرف ایف سی پر خرچہ کیاجاتاہے اور یہاں کے لوگ بھوک سے مررہے ہیں، گیس بلوچستان سے نکل کر ہزاروں کلومیٹر دور تک مہیا کیاجاتاہے

مگر اہلیانِ بلوچستان قدرتی گیس سے محروم ہیں، گیس، سونے اور چاندی کے ذخائر کا صوبہ محرومیوں کا شکار ہے، جس صوبہ میں سیندک، ریکوڈک، ساحل اور سی پیک ہو لیکن وہاں کے لوگوں کے پاو¿ں میں جوتے نہیں اگر یہ ظلم نہیں تو کیاہے، یونیورسٹی اور اسپتالوں کے بجائے بلوچستان کو چیک پوسٹیں دی گئیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.