MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہ رخ کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

0 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان کی رہائش ’منت‘ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرپولیس کونامعلوم شخص نے کال کرکے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

- Advertisement -

نامعلوم کالرنے ممبئی کے دیگرمہشورمقامات کونشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس نے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کوبم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کوگرفتارکرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کال کرنے والے کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورسے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتارشخص نشے کا عادی ہے اور ماضی میں بھی نشے کی حالت میں ہیلپ لائن پرجعلی فون کالز کرتا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.