MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نایاب پرندوں کے گیت نے مقبولیت میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

0 312

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پرتھ(ویب ڈیسک )ا سٹریلیا سے ایک دلچسپ خبرآئی ہے کہ سال کے اختتام پر گیتوں والے البم کی دوڑ میں ناپیدگی کے قریب پرندوں کی مدھر چہچہاہٹ پر مبنی ایک پورے البم نے اسٹریلیا ٹاپ 50 ا ڈیو البم کی فہرست میں تیسری جگہ بنالی ہے اور یوں مقبولیت میں ٹیلرسوئفٹ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

یہ البم موسیقاراورچارلس ڈارون یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طالبعلم اینتھونی ایلبریخت نے ترتیب دی ہے جس میں ا سٹریلیا کے ان نایاب ترین پرندوں کی چہچہاہٹ شامل ہیں جو ناپید ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ البم کی ساری آمدنی برڈلائف ا سٹریلیا نامی تنطیم کو دی جائے گی جو ان پرندوں کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔

- Advertisement -

یہ تنظیم ان پرندوں سے ا گہی اور شعور بھی پھیلارہی ہے۔مجموعی طور پر 53 پرندوں کی آوازیں اس میں شامل ہیں اور دیگر معلومات جمع کرکے ایک باقاعدہ البم کی شکل دی گئی ہے۔ماہرین نے پرندوں کی خوبصورت ا وازوں کے البم کو ’پرندوں کا ا رکیسٹرا‘ قرار دیا ہے۔

اس ضمن میں چارلس ڈارون یونیورسٹی نے پرندوں سے محبت کرنے والے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان معصوم جانوروں کی آواز اور معلومات ا گے پہنچائیں تاکہ اس بیش بہا قدرتی خزانے کو بچایا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.