ڈالر 282 روپے سے کم ہوگا یا مہنگا جائے گا؟ آج کے فاریکس ریٹس نے حیران کر دیا
کراچی (مسائل نیوز)پاکستانی اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ استحکام دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
آج صبح (پیر 10 نومبر 2025) 8 بج کر 16 منٹ پر جاری کیے گئے نرخوں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کے نرخ درج ذیل ہیں۔
آسٹریلین ڈالر: خرید 185.65، فروخت 190.65 روپے
کینیڈین ڈالر: خرید 205.90، فروخت 212.90 روپے
چینی یوان: خرید 39.29، فروخت 39.69 روپے
یورو: خرید 332.20، فروخت 335.70 روپے
جاپانی ین: خرید 1.8765، فروخت 1.9765 روپے
سعودی ریال: خرید 75.75، فروخت 76.35 روپے
اماراتی درہم: خرید 76.95، فروخت 77.95 روپے
- Advertisement -
برطانوی پاؤنڈ: خرید 381.35، فروخت 384.35 روپے
انٹر بینک مارکیٹ میں صورتحال
انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ مستحکم رہے۔
امریکی ڈالر 280.75 روپے میں خریدا اور 281.25 روپے میں فروخت کیا گیا۔
برطانوی پاؤنڈ 368.27 سے 368.92 روپے کے درمیان رہا۔
یورو 323.91 سے 324.48 روپے میں ٹریڈ ہوا۔
سعودی ریال 74.87 سے 75.00 روپے
اماراتی درہم 76.95 سے 77.95 روپے کے درمیان مستحکم رہا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ شرحِ مبادلہ میں استحکام کی بڑی وجہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی معمولی کمزوری اور ملکی درآمدی دباؤ میں کمی ہے تاہم رواں ہفتے کے وسط تک انٹر بینک میں معمولی رد و بدل متوقع ہے۔