MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی: شاہین آفریدی

2 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے تنقید کی فکر نہیں بلکہ میں تنقید کرنے والوں کو بھی جیت کی مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے سڈنی سے میلبرن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے

- Advertisement -

یقین تھا کہ ایک چانس ملے گا، بہت دفعہ اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود بھی شکست کا سامنا رہا کیونکہ نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔جیت کا کریڈٹ مجھے نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ڈریسنگ روم میں کپتان ہیڈ کوچ اور کھلاڑی کوالیفائی کرنے کے لیے پرامید تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تنقید کی فکر نہیں ہے جو لوگ تنقید کر رہے ہیں یہ ان کی جاب ہے، میں انہیں بھی جیت کی مبارکباد دوں گا اور کہوں گا کہ وہ اس خوشگوار لمحے سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر کے لیے دوبارہ کھیل کے میدان میں اچھی کارکردگی دِکھانا آسان نہیں ہوتا۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ 3 ماہ میں انجری کے بعد سو فیصد دے رہا ہوں، کرکٹ پوری ٹیم کا کھیل ہوتا ہے اور فائنل تک رسائی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے سر ہے۔فائنل میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آبا د (مسائل نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ راہول […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس نے اپنی بولنگ سے مداحوں کو آٹھ آٹھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.