بیرسٹر گوہر نے معذرت کر لی
راولپنڈی (مسائل نیوز) اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کر لی ہے۔
- Advertisement -
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہوا غلط ہوا، اس پر افسوس ہے، ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کو گلے بھی لگایا۔