MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوشکی میں زمین کے تنازعہ میں ہمیں فریق بنانے کی کوشش غلط ہے، نواب رئیسانی

1 439

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) چیف آف ساراوان اورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ نوشکی میں دوقبیلوں کے ذیلی شاخوں کے درمیان زمین کے تنازعہ میں ہمیں فریق بنانے کی کوشش غلط ہے، اگر فریقین تصفیہ چاہتے ہیں ہم شریعت کے مطابق فیصلہ کرنے کو تیار ہے۔ اس سلسلے میں ہم علماء کرام سے بھی رہنمائی کی گزارش کرینگے ہمیں اس معاملہ میں فریق بنانا بلکل غلط اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار نواب اسلم رئیسانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دو قبیلوں کی ذیلی شاخوں کے مابین زمین کا تنازعہ چل رہاہے ایک گروپ نے ہمیں فریق بنانے کی کوشش کی ہے جسے ہم غلط کہتے ہیں انکو ناپسندیدہ گی کی نظر سے دیکھتے ہیں اگر فریقین تصفیہ چاہتے ہیں ہم شریعت کے مطابق فیصلہ کرنے کو تیار ہے،اس سلسلے میں ہم علماء کرام سے بھی رہنمائی کی گزارش کرینگے۔نوشکی میں قبیلوں کے ذیلی شاخوں کے تنازعہ کا فیصلہ سراوان ہاؤس میں ہوا، فیصلہ کنندہ گان سردار آصف شیر جمالدینی، سردار محمد عمر گورگیج، مولوی فرید احمد مینگل، سردار جیند خان مینگل (مرحوم)جن کا کام فیصلہ پر عملدرآمد بھی کروانا تھا، عملدرآمد کیوں نہیں ہوا انہیں بہتر علم ہے۔نوشکی میں دو قبیلوں کے ذیلی شاخوں کے معاملہ کو ٹھیک کرنے کے لیے سردار نادر خان بادینی کو بھی ہم نے خط تحریر کیا لیکن وہ تشریف نہیں لائے، ہمیں اس معاملہ میں فریق بنانا بالکل غلط اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) شکارپور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 بھائی جان سے گئے، تیسرا شدید زخمی حالت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.