MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں نے شہبازگل کو بہت ڈانٹا کہ تم نے یہ بڑی بری بات کی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی

7 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے،فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے،جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے،کسی بھی صورت افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں،ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے جبکہ میں نے پہلے ہی آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھیجا، چیف سیکرٹری سے کہا کہ وزیراعظم جو اعلان کریں ان پر بھی ہم نے عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری شہبازشریف نے لگائے تھے، میں نے ان کو اون کیا تھا ، دل سے لگائے، اب چیف سیکرٹری پنجاب کی کچھ اور مجبوری تھی جس کی وجہ سے وہ جارہے ہیں، میں نے کیا اب تک بیوروکریسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی؟ ماضی میں بھی تمام بندے شہبازشریف نے لگائے تھے میں نے نہیں ہٹائے، میں نے وقت نہیں ضائع کرنا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو سکیورٹی کیوں نہیں دینی؟ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور 70 فیصد سے زیادہ تو پنجاب کا حصہ ہے، اسلام آباد کا تو تھوڑا سا حصہ آتا ہے۔شہباز گل سے متعلق پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ یہ بڑی بری بات ہے، عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا

- Advertisement -

اس لیے تحریک انصاف کی قیادت کو بالکل شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں،

افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں؟وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی رگ رگ کو جانتا ہوں، یہ تو سارے نئے آئے ہیں، سیاسی مخالفت چلتی رہے گی ، ملک اور صوبے کے مفاد پر کوئی تناؤ نظر نہیں آئے گا۔چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میرے لیے تو عمران خان نے وہ کیا جس کے لیے

شہبازشریف نے نوازشریف کے ساتھ 25 سال ضائع کیے، عمران خان جس طرح کہیں گے میں نے تو وہ کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 Comments
  1. […] کیخلاف بیانات کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ،عدالت پیشی پر پی ٹی آئی […]

  2. […] نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان۔پہلے […]

  3. […] (مسائل نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو […]

  4. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ میں صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ […]

  5. […] نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی،تمام […]

  6. […] نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبے میں آئی ٹی کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن […]

  7. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے کے 7اضلاع کو موٹروے سے منسلک کرنے کے منصوبے کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.