MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامر لیاقت مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے،دانیہ شاہ کے عامر لیاقت پر مزید الزامات لگا دیئے

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اْنہیں نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔دانیہ شاہ نے کہا کہ عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دْنیا میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو مرد یہ کہتے

- Advertisement -

ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں۔اپنی گفتگو میں دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔دانیہ شاہ نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.