سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہو گیا
کراچی (مسائل نیوز)اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 48کروڑ61 لاکھ ڈالر اضافہ ہوگیا جس کے بعد مالیت 4ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 مارچ تک ذخائر میں اضافے کے بعد حجم 4ارب 30کروڑ ڈالر ہوگئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 45 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9ارب 75 کروڑ ڈالر ہے۔