MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خضدار: مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم سے 4افراد جاں بحق

0 6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطانق ناخوش گوار حادثہ خضدار کی تحصیل وڈھ کی قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ سے گاڑی ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ کوچ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پولیس نے مرنے والے افراد کی لاشیں اپنی نگرانی میں مقامی ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.