MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جناح اسپتال کے لیبر روم سے حاملہ خاتون پر اسرار طور پر غائب

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) کراچی کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون پر اسرار طور پر غائب ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اپنے شوہر اور نند کے ہمراہ زچگی کے لیے آئی تھی۔خاتون کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز وہ اپنی بہن کے ہمراہ بیوی کو لے کر اسپتال آیا تھا۔خاتون کے شوہر نے مزید کہا کہ انہیں ڈاکٹر ملی تھی جس نے انہیں 3,4 گھنٹے بعد آنے کا کہا۔
جب وہ دوبارہ گئے تو میری بہن میری بیوی کو اسپتال کے لیبر روم میں چھوڑ کر آئی۔میری بیوی نے بہن سے کہا کہ میرے شوہر سے موبائل فون لے کر آؤ، میری بہن مجھ سے موبائل فون لے کر واپس گئی تو بیوی لیبر روم سے غائب تھی۔گائنی وارڈ کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ڈاکٹر تو دو دن سے چھٹی پر ہے۔
پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔صدر پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والی خاتون کے نام سے اسپتال میں کوئی انٹری نہیں۔

- Advertisement -

اسپتال کی سیکیورٹی انتظامیہ نے ہمیں سی سی ٹی وی دکھائی جس میں خاتون اسپتال میں آتے ہوئے نظر آئیں توہم باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آ رہیں۔پولیس نے اہلخانہ کی شکایت پر خاتون کی بھی تلاش شروع کر دی ہے۔جبکہ ایک اور واقعے میں جناح اسپتال میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں ماں کی گود سے شیر خوار بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 2 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹہری ہوئی تھی کہ اس کا شوہر آصف آیا اور مجھ سے ایک ہزار روپے مانگ نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور میری گود میں موجود 2 سالہ بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.