MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) یورپی ملکوں کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔

- Advertisement -

ہیڈ آف اسیٹیٹ سیفٹی کیپٹن میلکم روسبی کی سربراہی میں برطانوی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، یو کے سیفٹی ٹیم 16 فروری تک اپنا آڈٹ مکمل کرے گی۔برطانوی سیفٹی ٹیم نے شعبہ لائٹس کا آڈٹ شروع کر دیا ہے، یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی، جس میں فلائٹ اسٹینڈرڈ، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ایئر وردینس سمیت دیگر اہم شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔سی اے اے کے آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ا?ڈٹ کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایا سا بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، ایاسا کا وفد 7 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کا مکمل سیفٹی آڈٹ کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیم مطمئین ہو گئی تو یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ ہوا بازوں کے امتحانات کے لیے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.