MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم نے کبھی کسی کو سبز باغ نہیں دکھائے ہیں، عبدالخالق ہزارہ

0 451

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی اپنے انتخابی منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام سے جو وعدے کیے تھے اسے پورا کررہے ہیں ہم نے کبھی کسی کو سبز باغ نہیں دکھائے ہیں بلکہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ بہترین صحت کی سہولیات ،کھیل، وتفریح کے مواقع کی فراہمی اور صحت مند سرگرمیوں کی شروعات امن کی بحالی ،پانی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے وعدے کررکھے تھے جن پر بتدریج عمل درآمد ہورہی ہے

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے اولڈ مری آباد بنیادی مرکز صحت کی نئی عمارت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پارٹی کے نائب چیئرمین اول مرزا حسین ہزارہ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت داکٹر نور قاضی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹو نور بخش بزنجو شہید بے نظیر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے ماہر ڈائریکٹر نعیم اختر ملغانی،بنیادی مرکز صحت اولڈ مری آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد تقی، ایچ ڈی پی کے مرکزی کونسل کے اراکین بوستان علی کشتمند، عبدالعلی ہزارہ، محمد زمان دھقانزادہ، غلام رضا ہزارہ، محمد اسماعیل چنگیزئی،

ضلعی حلقہ اور بنیادی کونسلون کے اراکین ،ایکسین ،بی اینڈ آر ان کے دیگر عملہ اور محکمہ صحت کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی عبدالخالق ہزارہ نے بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو مثالی عمارت قرار دیتے ہوئے معیاری تعمیرات پر متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ بی اینڈ آر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی عمارت کی تعمیرمیں پارٹی کارکنوں کی انتھک محنت اور مثالی نگرانی قابل تعریف ہے ہم چاہتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.