MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے اجتماعی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں، مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ کے نئے انکشافات

0 339

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور نامور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور نے نئے انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھودیاہے۔سوشل میڈیا پر سیدہ طوبی انور کے پوڈ کاسٹ کا ایک ٹیزر وائرل ہو رہا ہے ،

- Advertisement -

جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں قتل اور اجتماعی زیادتی کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں جنونی لوگوں کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں۔مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ نفرت انگیز مہم کا سامنا کرتے ہوئے وہ خود کو کمزور محسوس کرتی ہوں۔انہوں نے آن لائن اور آف لائن ناخوشگوار ٹرولنگ سے نمٹنے کا تذکرہ کیا، اور کہا کہ انہوں نے رشتے میں منسلک ہونے سے پہلے عوامی ردعمل کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔طوبی انور نے کہا کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے کسی کو سیڑھی کے طور پر استعمال نہیں کیا۔اپنی علیحدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ طلاق کو اب بھی ایک سماجی ممنوع سمجھا جاتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی ایسے صدمے سے گزرنے پر یقین نہیں رکھتی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.