MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسٹیٹ بینک مادر پدر آزاد نہیں ہوگا،حکومتی کنٹرول میں رہے گا،وزیر خزانہ

1 382

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک مادر پدر آزاد نہیں ہوگا، حکومت کا کنٹرول رہے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کمیٹی کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام نامزد کرے گی، بورڈ ارکان کے تقرر کی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہوگا،

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادر پدر آزاد نہیں ہوگا، آئی ایم ایف نے کہا کہ آپ اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لیں گے، حکومت نے ویسے بھی ڈھائی سال سے مرکزی بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، البتہ پہلے سے 7 ہزار ارب روپے قرضے کا حجم موجود ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مارچ میں 50 کروڑ ڈالر کے بدلے بعض سخت شرائط مانی گئیں، تاہم موجودہ بل اس سے بہت حد تک مختلف ہے،

روپے کو مصنوعی طریقہ سے روک کر 60 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ 40 فیصد روپے کی قدر میں کمی کرکے کونسی برآمدات بڑھائی گئیں۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ جعلی خبریں چلائی گئیں کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بیچ دیا، اب مسودہ سب کے سامنے آچکا ہے جس میں تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)قائمہ کمیٹی خزانہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈز دینے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.