MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو اپنی پاک فوج ،افسران اور نو جوانوں پر فخر ہے، شیخ رشید احمد 

1 588

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی پاک فوج اور اسکے افسران اور جوانوں پر فخر ہے،پاک فوج نے پاکستان اور عوام کےلئے لازوال جانی قربانیاں دی ہیں۔جمعرات کو وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ایف سی کے پی ساو¿تھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ایف سی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر آئی جی ایف سی کے پی ساوتھ میجر جنرل منیر افسر نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہیڈکوارٹرز آمد پر ایف کے پی ساوتھ کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں اور علاقے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بارڈر سکیورٹی اور مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چائیکان میں زیر تعمیر ایف سی کے پی ساوتھ کے نئے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چائیکان میں نئے ایف سی ڈگری کالج اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پاک فوج کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

- Advertisement -

۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کو اپنی پاک فوج اور اسکے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے پاکستان اور عوام کےلئے لازوال جانی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور جذبہ شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایف سی کے پی ساو¿تھ ہیڈکوارٹرز میں پودا بھی لگایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.