MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،ڈاکٹر عارف علوی

1 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،مالی اور ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے میں نمایاں پیشرفت ہوسکتی ہے ،خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے میں حکومت ، تمام متعلقہ ادارے ، شراکت دار اور معاشرہ اپنا موثر کردار ادا کرے۔

- Advertisement -

یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں یو این ویمن اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو ) کے زیر اہتمام” نیشنل جینڈر پورٹل “کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کمپیوٹر کلک کے ذریعے پورٹل کا افتتاح کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ڈیٹا پورٹل کا قیام انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ ڈیٹا کے بغیر موثر پالیسی سازی ممکن نہیں ہے۔ صدر نے کہاکہ اسلام پہلا مذہب تھا جس نے چودہ سو سال پہلے خواتین کو ان کے حقوق دیئے ،

قرآن کریم میں خواتین کو وراثت کے حقوق دینے کا حکم ہے جو خواتین کو بااختیار بناتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے حامی تھے ،ان کا کہنا تھاکہ جب تک ہم اپنی خواتین کو بااختیار نہیں بنائیں گے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے وراثت میں ان کا حق ضرور دینا چاہئے پاکستان میں ورارثت کا قانون بہت پہلے سے موجود ہے تاہم اس کے موثر نفاذ کے لئے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ خواتین اور شہریوں میں قوانین کے بارے میں آگاہی بھی بہت ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) با اختیار خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.