MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

1940 کی قرارداد کے وقت میرے والد مینار پاکستان پر موجود تھے، عمران خان کا انکشاف

1 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کہوٹہ (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے والد اور والدہ تحریک پاکستان میں شامل تھے۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیاکہ 1940 کی قرارداد کے وقت میرے والد مینار پاکستان پر موجود تھے۔اس کے علاوہ خوشاب میں بھی جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت جتنی بھی دھاندلی کرا لے، ضمنی الیکشن کے بعد حمزہ وزیراعلیٰ نہیں رہے گا، یہ ضمنی الیکشن نہیں، پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج ہیں۔ یہ جو اوپر بیٹھے ہیں خوف پھیلا رہے ہیں کہ ہم ان کو قبول کرلیں، انہیں ہم کبھی قبول نہیں کریں گے، کسی صورت امریکا کی غلامی نہیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریوں کا الزام عائد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.