MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلم لیگ ق میں اختلافات کی خبروں پر چوہدری شجاعت نے خاموشی توڑ دی

3 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو دیوار کے ساتھ کون لگا رہے؟ سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔
چوپدری شجاعت نے پرویز الہیٰ سے اختلافات کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ میں نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف بیان دیا ہو یا کبھی انھوں نے میرے خلاف بیان دیا،توجہ ہٹانے کے لئے یہ باتیں بنائی جاتی ہے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔

- Advertisement -

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی مبصرین نے اس ملاقات کو صوبہ پنجاب کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے دیا تھا۔دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد اور چوہدری شافع حسین موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں بیان دیا گیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں ان کے چوہدری پرویز الہی کے امیدوار ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے […]

  2. […] نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو لکھے […]

  3. […] نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے پنجاب کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.