مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا، عیدالضحی سے قبل عوام مہنگائی سے نالاں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کی عید پہلے سے ہی پھیکی پڑ گئی،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا، عیدالضحی سے قبل عوام مہنگائی سے نالاں، مہنگائی کی وجہ سے عوام کی عید پہلے سے ہی پھیکی پڑ گئی، حکمران عوام کی دکھ، تکلیف اور مشکلات پر نظر ڈالیں، تبھی ان کو احساس ہوگا کہ لوگ کتنی اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بد قسمتی سے حکمرانوں کی ڈھٹائی اور بے حسی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم حکومت اور موجودہ اتحادی حکومت کی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دیکھ چکے ہیں۔ ان کے پاس اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ حکمرانوں کی کارکردگی اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ان حکمرانوں کے پاس محض زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، ترقی اور خوشحالی کے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے عام شہری ہی متاثر ہوگا، حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ امپورٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار عوام کو تکلیف دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی، انہوں نے کہا کہ عوام مزید اس ظلم کے متحمل نہیں ہو سکتے اگر مہنگائی کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو غریب عوام فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں مزید اضافے کرنے کے بجائے موجودہ پٹرول کی قمیت کا واپس لے کر عوام کو ریلیف دیں تا کہ مہنگائی کم ہوسکیں اور عوام کو ریلیف مل سکیں۔
[…] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے کہ طاہر خان ہزارہ کی وفات سے ہزارہ قوم نڈر، […]