عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑ دیا
لاہور(مسائل نیوز) رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑ دیا ۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے۔وائرل ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ نامعلوم مقام پر منتقل ہو رہے ہیں،عامر حسین لیاقت نے بھی اس ٹویٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
- Advertisement -
دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔
دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے ویسا بالکل نہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا اور نشہ کرکے تشدد کرتا تھا۔میں اس شخص کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔عامر لیاقت نے گھر توڑنے کا الزام پی ٹی آئی پر عائد کیا تھا۔عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، سب پتا چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔
عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا، اگر مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کیوں نہ کیا خان صاحب کے بقول میں نے 20 کروڑ روپے کا مہر لیا اسی لیے 11 کروڑ روپے کا مہر مانگنے کا کہا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت میں یہی فرق ہے کہ عمران بدلہ لیتا ہے اور عامر اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیوں کہ اس کی پکڑ بہت شدید ہے۔