MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چوہدری برادران میں اختلافات کے بعد مسلم ق ایوانوں میں بھی تقسیم ہو گئی

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کے اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ ق ایوانوں میں بھی تقسیم ہو گئی۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے بیشتر ارکان کی حمایت چوہدری شجاعت حسین کو اور پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہیٰ کو حاصل ہے۔چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہیٰ نے بھی خاندانی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم این اے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان سیاسی فاصلے سامنے آنے کے بعد ان کے ہم خیال بھی تقسیم ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 5 اراکین اسمبلی موجود ہیں ان میں چوہدری سالک، طارق بشیر چیمہ اور بیگم فرح خان چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہیں جبکہ چوہدری مونس الہیٰ اور چوہدری حسین الہیٰ ،چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

یہ تقسیم صوبائی اسمبلی میں بھی ہے تاہم یہاں چوہدری پرویز الہیٰ کا پلڑا بھاری ہے انہیں 5 اراکین کی حمایت حاصل ہے جب کہ طارق بشیر چیمہ گروپ کے ڈاکٹر افضل چوہدری شجاعت حسین کی حمایت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ماضی کی حکمراں جماعت اور تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی اتحادی مسلم لیگ ق ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ق لیگ کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دہائیوں کا ساتھ ختم کرتے ہوئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کےساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چوہدری برادران کے بچے بھی اس حوالے سے تقسیم ہیں۔ پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی اپنا سیاسی مستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جبکہ چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الٰہی بھی اپنا سیاسی مستقبل مونس الٰہی کیساتھ دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور موجودہ حکومت کا حصہ چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ن کے ساتھ جڑے رہنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چوہدری برادران کے درمیان سیاسی اختلافات تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے دوران سامنے آئے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے نے تحریک انصاف کی حمایت کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.