MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مراد سعید نے بنی گالہ میں کرکٹ شروع کردی

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کے باہر کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر مراد سعید کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مراد سعید کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جو عمران خان کو امپورٹڈ حکومت سے بچانے کے لیے بنی گالہ میں موجود ہیں۔

کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ مراد سعید نے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور انہوں نے ایک ایسا شاندار شاٹ لگایا جس طرح وہ پارلیمنٹ میں پی پی پی اور پی ایم ایل این کے خلاف لگاتے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.