MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ان اضلاع پر توجہ دینی چاہیے جو ترقیاتی عمل میں پیچھے رہ گئے ہیں ،سردار عبدالرحمن کھیتران

3 530

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کے ان اضلاع پر خصوصی توجہ دینا چاہتے ہیں جو ترقیاتی عمل میں پیچھے رہ گئے ہیں تاکہ صوبے بھر میں یکساں ترقی کا عمل جاری رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین کی قیادت میں پشین کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ملاقات میں صوبائی وزراء میر محمد خان لہڑی، میر سکندر علی عمرانی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر محمد شہی، محکمہ توانائی اور کیسکو کے حکام بھی موجود تھے۔۔ وفد نے صوبائی وزیر سے پشین کی بڑھتی ہوئی آبادی کو ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی اور نکاسی آب جیسے مسائل پر بات چیت کی اور ضلع پشین میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی درخواست کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بجلی کی موثر ترسیل کے لیے ضروری ہے کہ بلنگ کی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ضلع پشین کے تمام اقوام پر مشتمل ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ بجلی سے متعلق تمام علاقوں میں واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں تا کہ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری جیسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے زمینداروں کو حکومت ٹیوب ویلوں پر آج بھی سبسڈی دے رہی ہیں۔ اور ہماری کوشش ہے کہ ضلع پشین میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے تمام اضلاع میں مساوی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت کی یہی کوشش ہے کہ بلا تفریق صوبے کے طول و عرض میں ڈویلپمنٹ کا جال بچھایا جائے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] پارٹی کے ترجمان اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کے تناظر میں سوشل میڈیا […]

  2. […] نیوز)۔وزیراعلئ نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے عشائیہ میں پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کے […]

  3. […] میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ فزیو تھراپسٹ کے دو گروپ ہیں ایک گروپ نے ہم سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.