بہت خواہش کے بعد بھی آج تک خانہ کعبہ نہیں جا سکی،عائشہ عمر
کراچی (مسائل نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کچھ عرصے میں عمرے پر ضرور جائیں گی۔عائشہ عمر کچھ روز قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان نعمان اعجاز نے متعدد سوالات کیے، ان ہی سوالوں میں سے ایک یہ تھا کہ کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں ابھی تک بہت خواہش کے باوجود بھی آپ نہ جاسکیں ہوں؟اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بے ساختہ جواب دیا کہ ‘خانہ کعبہ’، ساتھ ہی عائشہ عمر نے کہا کہ میں اب تک تو نہیں جاسکی لیکن ان شاء اللہ اگلے ایک سال
- Advertisement -
میں ضرور عمرے کی ادائیگی کے لیے جاؤں گی۔جس کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا ’ بالکل وہ اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بد لیں گی۔