MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کوہزیمت اٹھانے کا وقت ہوا چاہتا ہے

0 449

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کوہزیمت اٹھانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، زرداری صاحب چہرے جانتے ہیں مگر صرف ٹکٹ بلیک کرنے والوں کے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک نے یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ ٹکٹ بلیک کرنے والے ملک پر مسلط رہے، زرداری صاحب کا کردار عوام کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا سیاسی شہرت رکھنے والے پھر سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلے عام خرید و فروخت کرنے والوں کو قوم پہلے بھی مسترد کر چکی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مفاد پرستوں کا منافقانہ گٹھ جوڑ پھر سے ناکام ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.