اوشو کنگفو اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا اوررزم سلطان شنڈوکائی کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلے سالگرہ انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رزم سلطان شنڈو کائی کراٹے اور کک باکسنگ اوراوشوکنگفو کا افتتاح کیا گیااور پہلی سالگرہ بھی منائی گئی ۔


افتتاحی تقریب میں انجمن رزم سلطان شنڈو کائی کراٹے اور کک باکسنگ کا پہلی سالگرہ بھی منائی گئی۔ تقریب میں سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر نثار بلوچ ‘چیف ایڈیٹر روزنامہ حرب بقاءعارف رانا ، سابقہ انٹرنیشنل باکسر عبداللہ رند ، ترجمان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان نقیب اللہ خالد ،مسائل اخبار کے چیف ایڈیٹر اسرار کھیتران ‘روزنامہ گل زمین گوادر کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر ،محمد اکرم نچاری، ساجدہ ربانی ،دلاورخان بڑیچ ‘سی ای او کوئٹہ فانڈیشن روزینہ خلجی ، شریفہ رند شامل تھیں۔ایسوسی ایشن کا انعقادسرخ پل کے قریب کلی رمضان میں سلمان نور خلجی صدر نے رزم سلطان شنڈوکائی کک باکسنگ ایسوسی ایشن کا پروگرام کروایا۔اس موقع پرمقررین کا کہناتھا کہ آج کے افتتاحی پروگرام کا مقصد ہمارے صوبے کے نوجوانوں کو منشیات سے دور کرنا ہے ۔
- Advertisement -


انہوں نے کہا کہ آج ہمارے کل کے معمار سٹی نالے میں بے یادومددگار پڑے ہیں ۔اگر آج ہمارے ملک اور صوبے میں کھیلوں کے سرگرمیاں حکومتی سطح پر ہوتے تو ہمارے نوجوان منشیات اور دوسرے منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوتے بدقسمتی سے ہمارے صوبے بلوچستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رہے اور تعلیم وکھیل پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔اگر ہم اپنی زندگی کے بہت سے لمحات کو اپنی تعلیم اور کھیل پر مرکوز کرے تو ہماری صحت پر اس کے مثبت اثرات مرت ہونگے۔


اس موقع پر چیف ایڈیٹر روزنامہ حرب بقاءعارف رانا کا کہنا تھا کہ ہم صوبائی حکومت کی سرپرستی میں جاری صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کو اجاگر کررہے ہیں اگر حکومت ہمارے آنے والے کل کے نوجوانوںکیلئے کھیلوں کے سرگرمیوں کو پیداکرے تو آج ہمارے جو بچے سٹی نالے میں بے یادومددگار پڑے ہیں ان کو اس منفی سرگرمی سے دور رہنے میں کافی حدتک مددملے گی۔اس موقع پر سابقہ انٹرنیشنل باکسر عبداﷲ رند کا کہناتھا کہ ہمارے آج کے پروگرام کامقصد نوجوانوں کومنفی سرگرمیوں سے دوررکھنا ہے اور انہیں مثبت معاملات کی طرف لے جانا ہے ۔دوسری جانب سلمان نور کا کہنا تھا کہ ہم ایسے پروگرامز کا انعقاد کرواتے رئینگے تاکہ ہمارے کل کے معمار کھیل فضاءمیں سانس لے سکے۔اس موقع پر سی ای او کوئٹہ فانڈیشن روزینہ خلجی کا کہنا تھا کہ جب بھی سلمان نور اور عبداﷲ رند کی ٹیم کو جہاں بھی ہماری فانڈیشن کی مدد کی ضرورت ہوگی تو ہم کھلے دل سے ان کی مددکرینگے تاکہ نوجوان آگے منفی سرگرمیوں سے دور رہے۔