MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے،حاجی عرض محمد بڑیچ

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نوکنڈی(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی سینٹر نائب صدر ورکنگ کمیٹی ممبر حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔حاجی عرض محمد بڑیچ نے کہا کہ یقینا یہ خوشی کا موقع ہمارے زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور کامرانیاں لے کر آئے گا۔ اس وقت بلوچستان میں شدید بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ بہت سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ عوام پریشانی کے عالم میں ہے، بلوچستان کے اکثر وبیشتر علاقے بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثر ہوئے ہے،بارش نے معاشی طور پر بلوچستان کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے، اور حکومت متاثرین کی مدد کے لیے راشن خیمے اور ادویات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ راہ حق پر چلنے اور عزیمت اور استقامت اختیار کرنے میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.