MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پارٹی کے سامنے بلوچ اور بلوچستانی عوام کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے،آغا حسن بلوچ

2 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گوادر میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن کہدہ علی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے سینئر رہنماء ماجد سہرابی، قادر جان بلوچ، شاہ مختیار سمیت دیگر وفد میں شامل تھے پارٹی رہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سامنے بلوچ اور بلوچستانی عوام کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت نے بلوچستان سے بی این پی، جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی اور پشتونخوامیپ اور دیگر پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتیں ہیں بی این پی نے روز اول سے وزیراعظم میاں شہباز شریف اورمخلوط حکومت پر یہ واضح کر دیا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچستان کے سیاسی معاملات کو سنجیدگی سے گفت و شنید و سیاسی انداز میں حل کرنے اور مکران ڈویڑن جو آج تک قومی گرڈ اسٹیشن سے منسلک نہیں مکران ڈویڑن کو فوری طو رپر نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک کرنا، مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی ترسیل کو جلد از جلد یقینی بنانے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملنے والے بارڈرز پر تجارتی گیٹس کی تعمیر، اسی طرح گوادر سمیت بلوچستان کے علاقوں میں جو ماضی میں ہر طبقہ فکر کو نظر انداز کیا گیا ہے ان معاملات کو حل کرنے حل کی اشد ضرورت ہے آج ایک ارب 20کروڑ کی لاگت سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پی سی آر کی جانب سے ٹریننگ سینٹر قائم کرنا جو طویل عرصہ سے تعطل کا شکار تھا مختصر مدت میں اس کا افتتاح اور گوادر کیمپس اسلام آباد کا قیام بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے گوادر اور مکران ڈویڑن کے نوجوانوں کے تعلیم کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی ولولہ انگیز قیادت میں ثابت کیا کہ بلوچستان کے قومی معاملات ہوں، انسانی حقوق سے متعلق مسائل ہوں ہمارے سامنے سامنے اولین ترجیحات میں ان کا حل شامل ہے بی این پی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں ہم ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں مگر ہرگز اس ترقی کی حمایت نہیں کر سکتے جہاں ہمارے مقامی بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حقوق کا تحفظ نہ ہوں سی پیک ہو یا کوئی اور میگا پروجیکٹ اس میں اہمیت بلوچ اور بلوچستانی عوام کو دینا ضروری ہے پارٹی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت دو یا تین ماہ میں مکران ڈویڑن کو قومی گرڈ اسٹیشن سے منسلک کروا دے گی بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں ہمارے سامنے بلوچ قومی مفادات کی حامل ہیں قومی مفادات کے حصول کی خاطر جدوجہد کرتے رہیں گے سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت وحالات کی ضرورت ہے بی این پی بلوچستانی عوام کی جماعت ہے جسے عوامی پذیرائی حاصل ہے –

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اخباری صنعت کی […]

  2. […] مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.