MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈرز کو خوف زدہ کر دیا۔معاشی،سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لیے بھی خطرہ ہے،غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندرسے ہے،ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے،آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے۔
100دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہو گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں،یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے تاہم سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے لیکن حکومت کی وجہ سےنہیں،77وزراء 165 لگثری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لیے پیسے ہیں مگر آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں۔
قبل ازیں شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ اب عمران خان کو زہر دے کر ختم کرنے کی سازش بنائی گئی ہے، یہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑسکتے، کہتے عمران خان چل نہیں سکتا لیکن یاد رکھو وہ زمان پارک میں بیٹھا ہی کام تمام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں پاکستان جن مسائل میں گھِرا ہوا ہے، آٹا، چینی گھی آپ لیتے ہیں، یہ فن ِ گداگری کا ماہر نوازشریف خاندان ہے، یہ شہبازشریف کمپنی پتے باز کمپنی ہے،کابل والے کہتے ہیں کہ یہ کہاں سے ٹک ٹاکر آگئی ہے، اس کو افغانستان میں بھیجو تاکہ ہم اس کو بتائیں کہ خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے؟ ایک ہنستے بستے اور معاشی مقام رکھنے والی عمران خان کی حکومت کو اس لیئے نکالا گیا کہ یہ جغرافیائی طور ایک اہم ملک ہے، یہ فن گداگری کے ماہر لوگوں کی جب شکلیں ٹی وی پر آتی ہیں تو لوگ ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں، انہوں نے عمران خان کی جان لینا چاہی،اب کہتے گولیاں نہیں لگیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.