بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار: کوئٹہ اور قلات میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں زیارت میں 1، ژوب میں 5، سبی میں 15، تربت میں 16، نوکنڈی میں 5، چمن میں 4، گوادر میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔