راولپنڈی(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل دونوں نا اہل ثابت ہوئے اور نا اہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔اسحاق ڈار کے ساتھ مولانا فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کر رہیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظارمیں 30 دسمبرتک لے کر گئے ہیں،کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس قوم نے این آر او ون کی بھاری قیمت چکائی ہے۔دو خاندانوں اور انکے حواریوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں ہمارا قرض چار گنا بڑھا دیا۔
عمران خان نے اپنے بیان میں سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این آر او ٹو تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے،1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنٰی دیا جارہا ہے،قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکہ ہے۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فواد چودھری، حماد اظہر، شفقت محمود، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد انتخابات کیلئے ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم‘‘ چلائی جائے گی۔ الیکشن مہم 7 دسمبر سے شروع ہوگی اور 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔ لاہور میں 11 دنوں میں 11 احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ احتجاجی ریلیوں میں مہنگائی، معیشت اور انسانی حقوق کے ایشوز کو اٹھایا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ 20 دسمبر تک کچھ نہ ہوا تو 21 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،اب حکومتی مدت میں توسیع کا نیا شوشہ چھوڑا جارہا ہے،نواز شریف اور آصف زرداری چاہتے ملک نگران حکومت کے حوالے کرکے جائیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
3 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے […]
[…] آباد (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاک فوج نے عمران خان سے بہت تعاون کیا ہے اور […]
[…] نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا […]