MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرخارجہ کی امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان پر حملے کی مذمت

1 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔انہوں نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی،سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی بحالی کے لیے ملک اپنے تمام وسائل استعمال کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں شامل ہونے والا ملک ہے جسے تاریخ کے سب سے شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی جنہوں نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، البتہ مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

- Advertisement -

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم ہیں لہذا ان پر حملہ سب پر حملہ ہے۔۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کی رائے ہے کہ یوکرین تنازع ختم ہو تاکہ انسانیت کو ماحولیات جیسے درپیش خطرات پر توجہ دی جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، ان درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔
یوکرین جنگ کے بحران پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یوکرین بحران نے معیشتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں، اس سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کیساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.