عمران خان کے اعلان پر عملدرآمد شروع پہلا استعفیٰ آگیا
لاہور(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد جہلم کے حلقہ پی پی 25سے رکن اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر لبیک کہتا ہوں، پی پی25سے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا ہے۔ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ان ہی کے ساتھ ہیں، عمران خان نے راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا علاج لاہور کے شوکت خانم سے ہی مکمل کرانے کا […]