MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئی

0 697

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق ریسلر سارہ لی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساری لی کی والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیٹی کی موت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری فیملی اس وقت بہت صدمے میں ہے۔یاد رہےسارہ لی نے 2015 میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا ’’ٹف انف‘‘ مقابلہ جیتا تھا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر سارہ لی کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر کوری جیمز ویسٹن سے ہوئی، جو ویسٹن بلیک کے نام سے مشہور ہیں۔ انکے تین بچے بھی ہیں۔سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلنگ کی دنیا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ دیگر ریسلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.