MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی صفائی و ستھرائی ہم سب کو خوش اسلوبی کے ساتھ نبھانا چاہئے،دوستین جمالدینی

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی‘ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر صفائی کے انتظامات کاجائزہ اور ضروری احکامات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی صفائی و ستھرائی ہم سب کو خوش اسلوبی کے ساتھ نبھانا چاہئے عوام اور تاجر برادری اس سلسلے میں میٹروپولٹین انتظامیہ و عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف و ستھرا رکھ سکیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف بھرپور محکمہ کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ بارش سے متاثرہ تمام علاقوں کیلئے حکومت اور پی ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے اور تمام متاثرین کے ازالے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹ رہے ہیں اور بارشوں کے دوران میٹروپولٹین انتظامیہ و عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے سیوریج سسٹم کو فعال اور برساتی نالوں کی صفائی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر ماضی میں لٹل پیرس کہلانے والے کو دوبارہ اس کی اسی حالت میں برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ میٹروپولٹین انتظامیہ و عملے نے جس طرح حالیہ بارشوں کے دوران دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائے وہ قابل تحسین ہے اس سلسلے میں انتظامیہ اور عملے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.