چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا قلعہ سیف اللہ میں مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقے خسنوب کا دورہ
کوئٹہ (مسائل نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر اور ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں گوہر آباد میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں جن لوگوں نے نالے کے اوپر مکانات تعمیر کئے ہیں ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی مکمل کرکے تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائی مزید تیز کی جائیں اور متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوروں کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ عوام کے جان ومال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جہاں جہاں بھی آبی نالوں کے راستوں میں تجاوزات بنائی گئی ہیں انکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں مذید بارشوں کا امکان ہے اور اس کے لیے انسانی جانوں کی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں سے تباہی مچ گئی ہے،مختلف حادثات اور چھتیں گرنے کے […]
[…] نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا صبح سویرے کوئٹہ شہر کا […]
[…] کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے 34 ویں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف […]
[…] انکی بحالی اور نقصانات کا ازالہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے یونیسیف کے صوبائی سربراہ محمد امیری کی قیادت میں […]
[…] نیوز)وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی ترقی کےلئے اقوامِ […]
[…] (مسائل نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گزشتہ روز کوئٹہ/ وزیر اعلیٰ ڈیویلپمنٹ پیکج کے تحت […]