MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی بھولی ہوئی رقم اسے لوٹادی۔ترجمان حج مشن کے مطابق حج کیلئے آنے والا پاکستانی شہری بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال ٹیکسی میں بھول گیا تھا جس پر ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچا۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا جس کے بعد انہیں ان کے ہوٹل جاکر رقم دی گئی۔ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے۔ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.