MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قلات کے عوام کا اعتماد ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگو

0 324

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جو آگے بھی جاری رہےگا حالیہ کارکردگی سے لوگوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ نے اپنے آفس میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قلات کے عوام کا اعتماد ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے حلقے میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک انقلاب آیا ہے موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود معاشی و سماجی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں اصل امتحان تو اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرنا ہے قلات کے عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا حلقہ کے لیے ہماری خدمات زمین پر دکھائی دے رہی ہیں انشاءاللہ مستقبل میں بھی اس کارکردگی میں مزید بہتری حلقے کے عوام کو دکھائی دے گی صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ بلخصوص صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.