MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں آلودگی برقرار،سموگ بڑھنے سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

0 334

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہوریوں کیلئے بری خبر، ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ہو گیا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس لاہور میں ریکارڈ کیا گیا۔ آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فیصل آباد جبکہ تیسرے نمبر پر کراچی ہے، لاہور میں رواں ماہ سے ہی سموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آئندہ چند روز تک سموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

فضائی آلودگی کے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی ظاہری علامات میں نزلہ، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن ہیں، فضائی آلودگی انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہر فوری طور پر نظر تو نہیں آتے لیکن وہ کسی بھی شخص کو موذی مرض میں مبتلا کر سکتے ہیں جیسا کہ پھیپھڑوں کا خراب ہونا یا کینسروغیرہ۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا کیا کہ وہ فضائی آلودگی سے محفوظ رہنے کیلئے این 95 ماسک اور عینک کا استعمال کریں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.