حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے,ملالہ یوسف زئی
امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کا بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔اپنی ٹوئٹ میں ملالہ کا کہنا تھاکہ حجاب والی لڑکیوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکنا خوفناک ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی رہنما مسلم خواتین کو مرکزی دھارے سے الگ کرنے کے عمل کوروکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک میں لڑکیوں کے ایک سرکاری کالج میں 6 مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔تاہم طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔
Shame …. Dear ajab kohi farz to nai. Jis ki waja se ap log itni nafrat pela raye o . Quran paro or hos pr amal karoo. Din main kohi chiz izafa karna khud se bidhat khelata ye ….. Parda karo zaror parda chadar se b hosakta ye scarf se b ho sakta ye …. Bar hal guzarish ye k nafrat na pela ho to acha ho ga